یوکرائن میں پانچ روس نوازباشندے ہلاک

روس سے ملحقہ سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لیے یوکرائن کی فضائیہ نے علاقے پر پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے کیے جانے والے حملے پورا دن جاری رہے

81390
یوکرائن میں پانچ روس نوازباشندے ہلاک

یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے لوہانسک شہر کی سرحدی فورسز پر کیے جانے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں پانچ روس نواز افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
کل پورا دن جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد دستوں نے ان حملوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے کیے جانے والے حملے پورا دن جاری رہے۔
روس سے ملحقہ سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لیے یوکرائن کی فضائیہ نے علاقے پر پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
یوکرائنی فضائیہ کےشہر کے مرکزی علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ سرکاری عمارتوں پر بمباری کیے جانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
روس کی انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی نےسات روس نواز علیحدگی پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
حکومتِ یوکرائن نے اس حملے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے دہماکے روس نواز گروپوں کی جانب سے کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے علیحدگی پسندوں کی عمارتوں پر کیے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں