شام میں فوجی کاروائی کے دوران 27 افراد ہلاک

فوجی آپریشن کے دوران عدلیب اور دمشق میں چھ ، حلب میں پانچ، درعا اور حمص میں چار چار اور دریوز میں دو افراد سمیت کل ستائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں

79759
شام میں  فوجی کاروائی کے دوران 27 افراد ہلاک

شام میں اسد فورسز کی جانب سے کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسد فورسز کی جانب سے کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران عدلیب اور دمشق میں چھ ، حلب میں پانچ، درعا اور حمص میں چار چار اور دریوز میں دو افراد سمیت کل ستائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا حفاظتی قوتوں کی جانب سے حلب، درعا ، حما اور حمص میں کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں مسلح گروپوں کو غیر موثر بنادیا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں