فرانس کی طرف سے امریکہ کے خلاف رد عمل

فرانسیسی بینک بی این پی کو امریکہ عدالت کی طرف سے 7٫35 ارب یورو کے جرمانے کی سزا سنائے جانےکی خبروں پر حکومت فرانس نے خبردار کیا ہے

80255
فرانس کی طرف سے امریکہ کے خلاف رد عمل

فرانس نے امریکی عدالت کی طرف سے ، اپنے سب سے بڑے بینک بی این پی پاری باس کو 7٫35 ارب یورو کا جرمانہ عائد کیے جانے کی خبروں پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
پارلیمانی تعلقات کے ذمہ دار وزیر جین لو گوین کا کہنا ہے کہ " ہم اس جرمانے کی سزا کے خلاف خاموشی اختیار نہیں کریں گے، اور حکومتِ فرانس اس چیز کا سخت جواب دے گی۔"
بی ایف ایم ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں فرانسیسی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس قسم کے برتاؤ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیو ۔ سٹریٹیجک مفادات کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔
فرانسیسی سنٹرل بینک نے بروز جمعہ اعلان کیا تھا کہ وہ اس پیش رفت کا قریبی جائزہ لے گا۔
امریکی وزارتِ قانون کی تحقیقات کے نتیجے میں فرانسیسی بینک کے امریکہ میں لائسنس کو منسوخ کیے جانے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں