طالبان نے امریکی فوجی رہا کردیا

28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو تقریباً پانچ سال بعد طالبان کی قید سے رہائی ملی ہے اور انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سارجنٹ برگڈل اچھی حالت میں ہیں اور وہ واحد امریکی فوجی ہیں جو افغان طالبان کے زیر حراست تھے

78911
طالبان نے امریکی فوجی رہا کردیا

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے طالبان کی جانب سے امریکی فوجی کی رہائی کے بارے میں فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو تقریباً پانچ سال بعد طالبان کی قید سے رہائی ملی ہے اور انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھیں گوانتانامو بے کے پانچ قیدیوں کی سکیورٹی کے بارے میں قطر سے ضمانت حاصل ہے۔
وہ افغانستان سے جرمنی میں قائم امریکی ملیٹری ہسپتال کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
امریکی فوجی کے بدلے امریکہ نے کیوبا کے جزیرے گوانتانامو بے سے پانچ افغان قیدیوں کو رہا کیا ہے اور انھیں قطر کے حوالے کیا ہے۔
واضح رہے کہ قطر نے قیدیوں کے اس تبادلے میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سارجنٹ برگڈل اچھی حالت میں ہیں اور وہ واحد امریکی فوجی ہیں جو افغان طالبان کے زیر حراست تھے۔
پینٹاگون کے مطابق بووی رابرٹ برگڈل مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتی میں متعین تھے اور وہ افغانستان پہنچنے کے پانچ ماہ بعد ہی اپنے اڈے سے لاپتہ ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں