سلاویانسک میں جھڑہیں جاری ہیں

یوکیرین افواج نے سلاویانسک میں علیحدگی پسندوں کی اکثریت کے حامل محلوں اور ٹھکانوں پر بھاری اسلحہ سے حملہ کیا ہے

78003
سلاویانسک میں جھڑہیں جاری ہیں

یوکرین کے مشرقی شہر سلاویانسک میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
یوکیرینی فوج نے شہر کی بلند ترین چوٹی قاراچن سے علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کی جانب مارٹر گولوں سمیت بھاری اسلحہ سے حملہ کیا ہے۔
یہ گولہ باری علیحدگی پسندوں کی اکثریت کے حامل محلوں سمیت شہر کے مرکزی علاقوں پر کئی گئی ہے تو بھاری اسلحہ کے ذریعے داغے گئے گولے غیر ملکی صحافیوں کے قیام کردہ ہوٹل کے جوار میں بھی آن گرے۔
آرتیما محلے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بعض گولے عمارتوں پر بھی لگے ہیں، تا ہم اس دوران کسی جانی نقصان کے حوالے سے تا حال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کل حکومتی طاقتوں اور علیحدگی پسندوں کے مابین جھڑپوں شہر کے مرکزی مقام پر واقع بچوں کے ایک اسپتال پر ایک گولہ آن لگا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں