ملکی حالات ٹھیک کرنے میں پندرہ ماہ لگیں گے:جنرل پرایتھھ

گزشتہ ہفتے ملک کی نگران حکومت کو برطرف کرکے اقتدار سنبھالنے والے جنرل پرایتھ کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے ذریعے ملک میں ایک قانون ساز کونسل قائم کی جائے گی جو وزیراعظم کے انتخاب، کابینہ کے تقرر اور نئے آئین کی تیاری کی ذمہ دار ہوگی

77856
ملکی حالات ٹھیک کرنے میں  پندرہ  ماہ لگیں گے:جنرل پرایتھھ

تھائی لینڈ میں حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لا نافذ کرنے والے فوج کے سربراہ نے ملک میں عام انتخابات کے فوری انعقاد کا امکان مسترد کردیاہے۔
گزشتہ شام ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ پرایتھ چان اوچا نے کہا کہ انتخابات سے قبل ملک میں اصلاحات کا نفاذ ضروری ہے جس میں 15 مہینے کا عرصہ لگے گا۔
گزشتہ ہفتے ملک کی نگران حکومت کو برطرف کرکے اقتدار سنبھالنے والے جنرل پرایتھ کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے ذریعے ملک میں ایک قانون ساز کونسل قائم کی جائے گی جو وزیراعظم کے انتخاب، کابینہ کے تقرر اور نئے آئین کی تیاری کی ذمہ دار ہوگی۔
جنرل پرایتھ نے قانون ساز کونسل کے ساتھ ساتھ ایک اصلاحاتی کونسل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ سیاسی و معاشی نظام میں وہ تمام اصلاحات کرے گی جو تھائی عوام چاہتی ہے اور جو تمام فریقین کے لیے قابل قبول بھی ہونگی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں