جاپان:آئل ٹینکر میں دھماکہ سات افراد شدید زخمی
جنوب مغربی جاپان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے سات افراد شدید زخمی ہو گئے
76174
جنوب مغربی جاپان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا ۔
جاپانی ساحلی محافظوں کی ٹیم کے مطابق ، 998 ٹن وزنی شوکو مارو نامی اس آئل ٹینکر میں ہیمیجی بندرگاہ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں اس پر سوار عملے کے سات افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
دھماکے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی تلاش جاری ہے ۔
دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔