صدر اوباما نے کہا ہے کہ اسوقت افغانستان میں 32000 فوجی موجود ہیں

75543
صدر اوباما نے کہا ہے کہ اسوقت افغانستان میں 32000 فوجی موجود ہیں

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت 32000 امریکی فوجی موجود ہیں جن کی تعداد اس سال کے آخر تک کم کردی جائے گی ۔امریکہ مرحلہ در مرحلہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکالے گا اور 2016 کے بعد ا مریکی فوجیوں کی معمولی تعداد وہاں پر رہے گی۔افغانستان میں رہ جانے والے امریکی فوجیوں کو افغان سکیورٹی فورسزکو تربیت دینے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں معاون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ لیکن ان تمام منصوبوں کا دارومدار افغانستان کی طرف سے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر ہے۔افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے ابھی تک امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے نئے صدر اس معاہدے کی توثیق کر دیں گے۔
براک اوباما نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ افغانستان مکمل طور پر پرامن جگہ نہیں ہوگی اور یہ امریکہ کی ذمہ داری نہیں کہ وہ اسے ایسا بنائےلیکن مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو قائم رکھنے میں امریکہ افغانستان کی مدد کرئے گا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں