تھائی لینڈ میں مارشل لاء لگنے پر ترکی کی مخالفت

اقتدار جلد از جلد منتخب نمائندوں کو منتقل کیا جائے

73254
تھائی لینڈ میں  مارشل لاء لگنے پر ترکی کی مخالفت

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے تھائی لینڈ میں لگائے جانے والے مارشل لاء کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے جلد ہی تھائی لینڈ میں جمہوریت کی راہ اختیار کرلی جائے گی۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں کو غیر جمہوری طریقے سے گرانا اصولی طور پر غلط طریقہ ہے اور ترکی اس کی مخالفت کرتا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنا جمہوری اصولوں کی سرا سر خلاف ورزی ہے اور ترکی اس طریقے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دوست اور برادر ملک تھائی لینڈ میں جلد ہی جمہوری حکومت بحال کرتے ہوئے عوام کے منتخب نمائندوں کو اقتدار منتقل کردیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں