سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متعدد افراد ہلاک

سن2012 سے اب تک 179 افراد ہلاک

73269
سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متعدد افراد ہلاک

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ سنہ 2012 سے اب تک 179 سےزائد مریض مرس نامی کرونا وائرس کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب کے محکمۂ صحت نے بھی اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 179 تک پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ریاض، جدّہ اور دمام کے تین ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے علاج کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے بخار، سرسام یا نمونیا اور گردے ناکارہ ہو جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس کے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او نے سعودی عرب سے انفیکشن کی جانچ میں امداد کی پیش کش کی ہے۔
واضح رہے کہ مرس یا ’مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم‘ مشرق وسطی کے تنفس کے مسائل کا مخفف ہے یعنی یہ مرض اس علاقے سے مخصوص ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں