روس یوکرین کے انتخابی نتائج کا احترام کرے گا: پوٹین

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ روزکہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا احترام کریں گے

72471
روس یوکرین کے انتخابی نتائج کا احترام کرے گا: پوٹین

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ روزکہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا احترام کریں گے۔
روسی صدر نے وعدہ کیا کہ روس اتوار کو یوکرین میں منعقد صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوکرین کے نئے رہنما مشرق میں علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کو روکیں گے۔
دوسری جانب ، یوکرین کے نگراں صدر نے تمام رائے دہندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز ہونے والےان اہم انتخابات میں ضرور حصہ لیں۔
تاہم اب بھی روس نواز باغی مشرقی یوکرین میں حکومتی فورسز کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں کہ جہاں انتخابی بائیکاٹ اور انتخابی کارکنوں کی دھمکیوں کے باعث انتخابی عمل متاثر ہو چکا ہے۔
روسی حامی علیحدگی پسندوں نے لوگوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے پر خبردار کیا ہے اور انتخابی فہرستیں اپنے قبضے میں لے لیں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں