مصر:انقلاب مخالف مظاہروں میں ایک طالب علم ہلاک

قاہرہ یونیورسٹی میں انقلاب مخالف مظاہروں میں ایک طالب علم ہلاک اور نو زخمی ہو گئے

70456
مصر:انقلاب مخالف مظاہروں میں ایک طالب علم ہلاک

مصر میں آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات سے قبل پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔
قاہری یونیورسٹی میں انقلاب مخالف مظاہروں میں ایک طالب علم ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ طلبہ کے انقلاب مخالف مظاہرے کے دوران پولیس پر پتھروں اور پٹرول بموں کے حملوں کے بعد شروع ہوا ۔
دوسری جانب جامعہ الازہر میں بھی تقریباً ڈھائی سو طلبہ نے انقلاب کے خلاف مظاہرہ کیا جس کے دوران تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
اس اثنا میں مصر میں آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات کےلیے بیرون ملک متعین سفارت خانوں میں رائے دہی کا کام مکمل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں خیال ہے کہ السیسی کو برتری حاصل ہو جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں