جرمنی میں پہلی بار دو زبانوں میں تعلیم دینے کا سلسلہ شروع

ترک طلبا نے ترکی اور جرمن دونوں زبانوں میں تعلیم حاصل کرنا شروع کردیا، نئے پروگرام پر بڑی کامیابی سے عمل درآمد کیا جا رہا

69385
جرمنی میں پہلی بار دو زبانوں میں تعلیم دینے کا سلسلہ شروع

جرمنی میں پہلی بار دو زبانوں میں تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
بون شہر میں جی جی ایس الزئیر پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ترک طلبا نے ترکی اور جرمن دونوں زبانوں میں تعلیم حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔
کلاس رو م جہاں پر پندرہ پندرہ بچے ایک ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں دو اساتذہ ایک ساتھ کلاس روم میں داخل ہوتے ہوئے طلبا کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔
اساتذہ تمام بچوں کے ساتھ گہرا تعاون کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس نئے پروگرام پر بڑی کامیابی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
اس سسٹم کا مقصد جرمنی میں مقیم ترک طالبِ علموں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ۔
اس نظام کے پورے ملک میں شروع کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں