جنوبی کوریا: نعشیں نکالتے ہوئے خود ہی نعش بن گیا

گزشتہ ماہ فیری بوٹ کے حادثے میں ہلاک شدہ افراد کی نعشیں نکالنے والا غوطہ خور ہلاک ہوگیا

62874
جنوبی کوریا: نعشیں نکالتے ہوئے خود ہی نعش بن گیا

جنوبی کوریا میں گزشتہ ماہ فیری بوٹ کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشیں نکالنے والا ایک غوطہ خور ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔
غوطہ خوروں کی ٹیم نے جب اپنے ساتھی سے رابطہ قائم کرنے میں رکاوٹ محسوس کی تو انہوں نے اُسے پانی سے باہر نکالا جہاں وہ ہوش و حواس میں نہیں تھا کہ جسے فوری طور پر اسپتال پہنچا گیا ۔
اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بد قسمت غوطہ خور کی دماغی رگ پھٹنے کے باعث موت واقع ہو چکی تھی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے ایک فیری بوٹ ڈوب گئی تھی جس پر 476 افراد سوار تھے کہ جن میں سے174 بچا لیے گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں