کولمبیا میں کان کے حادثے میں چار افراد ہلاک

12 کارکن ابھی تک لاپتہ

62410
کولمبیا میں کان کے حادثے میں چار افراد ہلاک

کولمبیا میں کان کے اندر پھنسے ہوئے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں
کولمبیا کے مغرب میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والے کارکنوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
امدادی کارکنوں نے ہفتے کی شام بتایا کہ کاؤکا کے علاقے میں زمین میں قریب 30 میٹر کی گہرائی میں یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، جس کے بعد سے 12 کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں۔ کولمبیا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ کان کنی کے شعبے میں پیش آنے والا دوسرا ہلاکت خیز حادثہ ہے۔
لاشیں نکالنے کے عمل میں مزید دو ہفتے درکار ہوں گے۔
کاؤکا بلدیہ کے چیرمین نے لاشیں نکالنے کے کام میں مشکلات پیش آنے کی وجہ سے مرکزی حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں