دنیا کو مرس وائرس کا خطرہ لاحق

مرس وائرس محتدہ امریکہ تک پہنچ گیا

62441
دنیا کو مرس وائرس  کا خطرہ لاحق

دنیا کو سارس کے بعد مرس وائرس سے شدید خطرہ لاحق ہے ۔
کرونا کے نام سے بھی یاد کیے جانے والے اس وائرس کے سعودی عرب سے دنیا میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق ملک میں نظام تنفس کی بیماری مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم یا MERS کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید اضافے کے بعد اب 111 ہو گئی ہے۔
ریاض میں سعودی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز ’میرس‘ وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی ہے۔
اس طرح گزشتہ ستمبر سے اب تک وہاں اس وائرس کے باعث انسانی ہلاکتوں کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 35 نئے واقعات کے ساتھ سعودی عرب میں گزشتہ دو برس کے دوران اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب چارسو ہو گئی ہے، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
متحدہ امریکہ میں بھی اس بیماری کے پہلے واقعے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مریض ایک ایسا امریکی شہری ہے، جو سعودی عرب میں کام کرتا تھا۔
اس وائرس کے اونٹوں سے پھیلنے کی وجہ بتائی جا رہی ہے اور اس بیماری پر قا بو پانے کے لیےطبی ماہرین اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں