سنگا پورایئر لائنز کے طیارے میں جھٹکے، ایک مسافر ہلاک 30 سے زائد زخمی

لندن سے سنگاپور کے لئے عازمِ سفر 'سنگا پور ایئر لائنز' کے طیارے میں جھٹکے لگنے سے ایک مسافر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے

2142352
سنگا پورایئر لائنز کے طیارے میں جھٹکے، ایک مسافر ہلاک 30 سے زائد زخمی

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن سے سنگاپور کے لئے عازمِ سفر 'سنگا پور ایئر لائنز' کے طیارے میں خراب موسمی حالات کے باعث جھٹکے لگنے سے ایک مسافر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ ڈیلی  میل کے مطابق سنگا پور ایئر لائنز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لندن سے سنگا پور  جاتے "SQ321" طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 15:45پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے سوارنا بھومی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

بیان کے مطابق طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 افراد سوار تھے اور  ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے  طیارے نے ہچکولے کھانا شروع کر دیئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "جہاز میں شدید  ہچکولوں کے باعث ایک مسافر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سنگاپور ایئر لائنز مرحوم کے کنبے سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے"۔



متعللقہ خبریں