پولینڈ نے روس کی جاسوسی میں ملوث 9 افراد گرفتار کرلیے

پولش وزیراعظم نے  بتایا کہ  ہم اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں امید ہے کہ اس قسم کے آپریشن  لیتھوانیا ،لاٹویا اور سویڈن میں بھی کیے جائیں گے

2142446
پولینڈ نے روس کی جاسوسی میں ملوث 9 افراد گرفتار کرلیے

پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے بتایا ہے کہ  روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 ٹسک نے بتایا کہ اب تک ہم نے روسی خفیہ ایجنسی کی ہدایت پر بعض تخریاب کاریاں کی ہیں جن کے شبے میں نو افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

 پولش وزیراعظم نے  بتایا کہ  ہم اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں امید ہے کہ اس قسم کے آپریشن  لیتھوانیا ،لاٹویا اور سویڈن میں بھی کیے جائیں گے۔

 پولینڈ کا کہنا ہے کہ  ماسکو حکومت ہمارے استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے  جس کے سد باب کے لیے  25٫5 ملین ڈالر کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں