امریکہ اور اسرائیل مملکت فلسطین کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، روس

سرگئی لاوروف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی

2142435
امریکہ اور اسرائیل مملکت فلسطین کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اسرائیل اور اس کا حامی ملک امریکہ ہر ممکن طریقے سے فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سرگئی لاوروف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔

وزارتی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کا ذکر کرتے ہوئے  لاوروف نے فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت کی طرف اشارہ دیا۔

لاوروف نے کہا، "ہم ایک مشترکہ رائے پر پہنچے ہیں کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر یوریشیا کے اس خطے میں سلامتی کو یقینی بنانا ممکن نہیں ہے۔ اسرائیل اور امریکہ دونوں، جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی ریاست کے قیام کے عمل کو روکنے  کے درپے  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں