زیلنسکی کا عہدہ ختم ہونے کے بعد بھی ہمارا فوجی آپریشن جاری رہے گا:کریملن

پیسکوف نے کہا کہ  یوکرینی صدر زیلنسکی  کا عہدہ صدارت ختم ہورہا  ہے جس کا اثر ہمارے خصوصی فوجی آپریشن پر نہیں پڑے گا، ہمارے چند شہروں پر یوکرین نے حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے ہماری فوج یوکرین میں حفاظتی علاقوں کا قیام جاری رکھے گا

2141783
زیلنسکی کا عہدہ ختم ہونے کے بعد بھی ہمارا فوجی آپریشن جاری رہے گا:کریملن

کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی  کے عہدہ  صدارت کے بعد بھی ہمارا خصوصی فوجی آپریشن ختم نہیں ہوگا۔

 پیسکوف نے ماسکو میں مختلف موضوعات پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی ۔

  ترجمان نے کہا کہ  یوکرینی صدر زیلنسکی  کا عہدہ صدارت ختم ہورہا  ہے جس کا اثر ہمارے خصوصی فوجی آپریشن پر نہیں پڑے گا، ہمارے چند شہروں پر یوکرین نے حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے ہماری فوج یوکرین میں حفاظتی علاقوں کا قیام جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا عہدہ آج سے ختم ہو رہا ہے مگر جنگ کی وجہ سے 31 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں