جرمنی، ریاست سارلینڈ میں تواتر سے شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور دریاوں میں طغیانی

24 گھنٹوں کے دوران خطے میں تقریباً 100 لیٹر فی مربع میٹر بارش  پڑی

2141038
جرمنی، ریاست سارلینڈ میں تواتر سے شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور دریاوں میں طغیانی

جرمنی کی ریاست سارلینڈ میں تواتر سے شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور دریاوں میں طغیانی آئی ہے۔

 ریاست کے دارالحکومت ساربروکن سمیت متعدد علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب  کے پیش نظر  بہت سی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔

جرمن محکمہ موسمیات کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں تقریباً 100 لیٹر فی مربع میٹر بارش  پڑی۔

واضح رہے کہ خطے میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم ان کی شدت میں کمی آئے گی۔

بتایا گیا کہ جرمن چانسلر اولاف شولز اپنے طے شدہ پروگراموں کو منسوخ کر کے خطے کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں