قبرصی یوانی انتظامیہ کے شہر لیماسول میں ایک مسجد پر سپرے پینٹ سے حملہ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیماسول شہر میں تاریخی البانیائی مسجد کی دیواروں پر تحریریں لکھی گئی ہیں اور مسجد کو نقصان پہنچا یا گیا ہے

2140280
قبرصی یوانی انتظامیہ کے شہر لیماسول میں ایک مسجد پر سپرے پینٹ سے حملہ

قبرصی یوانی انتظامیہ کے شہر لیماسول میں ایک مسجد پر سپرے پینٹ سے حملہ کیا گیا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیماسول شہر میں تاریخی البانیائی مسجد کی دیواروں پر تحریریں لکھی گئی ہیں اور مسجد کو نقصان پہنچا یا گیا ہے۔

بیان میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سمت میں حملے جنوب میں نسل پرستانہ ذہنیت اور ترک اور اسلامی وجود کے تئیں عدم برداشت کا واضح مظہر ہیں۔

بیان میں استدعا کی گئی کہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد ڈھونڈ کر سزا دی جائے اور ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔



متعللقہ خبریں