اسرائیل رفح پر اپنے زمینی حملے فوری طور پر بند کردے، یورپی یونین

یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ میں پہلے سے سنگین انسانی صورتحال کو مزید خراب کرنے سے باز رہے

2139922
اسرائیل رفح پر اپنے زمینی حملے فوری طور پر بند کردے، یورپی یونین

یورپی یونین نے اسرائیل سے رفح پر اپنے زمینی حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کے برعکس صورت حال یورپی یونین اسرائیل تعلقات پر "سخت دباؤ" ڈالے گی۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین اسرائیل سے رفح میں اپنی فوجی کارروائی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس کارروائی سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم میں مزید خلل پڑتا ہے اور مزید بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔  جو قحط اور انسانی مصائب کا باعث بنتا ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں جن مقامات پر 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو جانے کا مشورہ دیا گیا ہے وہ محفوظ نہیں سمجھی جا سکتی ہیں، اور کہا: "جبکہ یورپی یونین اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کرتی ہے، اسے یہ کام بین الاقوامی قوانین کے مطابق کرنا چاہیے اور  انسانی حقوق کے مطابق  شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ"یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ میں پہلے سے سنگین انسانی صورتحال کو مزید خراب کرنے سے باز رہے اور رفح سرحدی چوکی  کو دوبارہ کھولے۔ اسرائیل کی جانب سے رفح میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھنے سے لامحالہ اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات پر شدید دباؤ پڑے گا۔"

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے 26 جنوری اور 28 مارچ کے فیصلوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو شہریوں کو انسانی امداد کی اجازت اور سہولت فراہم کرنی چاہیے۔"اس تناظر میں، یورپی یونین کریم ابو سلیم چوکی پر حماس کے حملے جس نے انسانی امداد کی ترسیل میں مزید رکاوٹ ڈال دی ہے۔ کی بھی مذمت کرتی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں