روسی علاقے بیلگورڈ پر یوکرینی حملہ، 12افراد ہلاک

"کیف انتظامیہ اور مغرب اس حملے  میں کار فرما ہیں۔" زہارووا

2138638
روسی علاقے بیلگورڈ پر یوکرینی حملہ، 12افراد ہلاک

روسی وزارت برائے ہنگامی حالات نے اطلاع دی ہے کہ بیلگوروڈ شہر پر یوکرین کی فوج کے حملے میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بیلگوروڈ کے علاقائی گورنر ویاچیسلاو گلادکوف نے ٹیلی گرام  پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس  حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔

روسی وزارت دفاع کی  جانب  سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یوکیرینی  فوج نے بیلگورڈ شہر پر "دہشت گرد" حملہ کیا ہے۔

 صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ  صدر ولادیمیر پوتن کو بیلگوروڈ شہر کی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زہارووا نے ٹیلی گرام چینل پر کہا  ہےکہ "کیف انتظامیہ اور مغرب اس حملے  میں کار فرما ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں