روسی فوج کے خرکیف پر تازہ حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے، صدرِ یوکرین

زیلنسکی نے دارالحکومت کیف کاسرکاری دورہ کرنے والی سلوواکیہ کی صدر زوزانا کپووتووا کےہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا

2138292
روسی فوج کے خرکیف پر تازہ حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے، صدرِ یوکرین

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے خرکیف علاقے میں حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔

زیلنسکی نے دارالحکومت کیف کاسرکاری دورہ کرنے والی سلوواکیہ کی صدر زوزانا کپووتووا کےہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

روسی فوج کی طرف سے خرکیف کے علاقے پر ایک نئے  حملے شروع کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا:"میرے خیال میں اس حوالے سے تمام بیانات بالکل درست اور منصفانہ ہیں۔ روس نے اس علاقے  میں جوابی حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ  یوکرینی فوج نے روسی دستوں پر توپ کے گولوں کی بوچھاڑ کی ہے،  اس خطے میں ممکنہ حملے کی صورت میں یوکرین کے کمانڈر چاق و چوبند  ہیں۔

دریں اثنا، یوکرین کی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج  پر خرکیف کے علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج کے حملے پسپا کر دیے گئے اور دفاع کو تقویت دینے کے لیے ریزرو دستے خطے میں بھیجے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں