روس، سینٹ پیٹرزبرگ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک

شہر کے وسط میں سفر کرنے والی بس دریائے مویئکا میں جا گر ی

2138293
روس، سینٹ پیٹرزبرگ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک

روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق شہر کے وسط میں سفر کرنے والی بس دریائے مویئکا میں جا گر ی۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔

روسی وزارت برائے ہنگامی حالات نے اطلاع دی ہےکہ جائے حادثہ پر روانہ کی گئی  امدادی  ٹیموں نے اپنا کام مکمل کر لیا  ہےاور بس کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔

روسی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے  کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور بس ڈرائیور کو ٹریفک اور گاڑی کے استعمال کے قوانین کی خلاف ورزی کے شبہہ میں حراست میں لے لیا گیا۔



متعللقہ خبریں