بیلاروس اور روس کے ساتھ سرحدوں پر باڑیں لگیں گی: پولینڈ

پولش وزیر دفاع نے  ZET ریڈیو   سے گفتگو کے دوران کہا کہ  پولینڈ اور بیلاروس کے درمیان  سرحد پر باڑوں کو لگانے کا کام جاری ہے جبکہ روس کے ساتھ سرحد پر ہم پناہ گاہیں  تعمیر کریں گے

2137966
بیلاروس اور روس کے ساتھ سرحدوں پر باڑیں لگیں گی: پولینڈ

پولینڈ کے وزیر دفاع  ولادیسلاف کوسی نیاک  نے کہا ہے کہ بیلاروس اور روس کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی ۔

 وزیر دفاع نے  ZET ریڈیو   سے گفتگو کے دوران کہا کہ  پولینڈ اور بیلاروس کے درمیان  سرحد پر باڑوں کو لگانے کا کام جاری ہے جبکہ روس کے ساتھ سرحد پر ہم پناہ گاہیں  تعمیر کریں گے۔

 پولینڈ نے  جنوری 2022 میں غیر قانونی ہجرت روکنے کےلیے  روس اور بیلاروس کے  ساتھ سرحد پر بارڑیں لگانے کا آغاز کیا تھا جن کی اونچائی 5٫5 میٹر  تھی جس پر 407 ملین ڈالر لاگت آئی تھی ۔

 پولینڈ نے  سال 2022 کے اواخر میں   کالینن گراد سے متصل سرحد پر بھی خاردار باڑیں لگائی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں