یورپی یونین: منجمد روسی اثاثوں کی آمدنی یوکرین کے دفاع میں استعمال کی جائے گی

روسی اثاثوں کی آمدنی کو یوکرین کی بحالی و دفاع کے کاموں میں استعمال کیا جائے گا: یورپی یونین

2137322
یورپی یونین: منجمد روسی اثاثوں کی آمدنی یوکرین کے دفاع میں استعمال کی جائے گی

یورپی یونین ممالک  نے کہا ہے کہ روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والا منافع یوکرین  کے ساتھ دفاعی تعاون کے لئے استعمال  کیا جائے گا۔

یورپی یونین ٹرم چیئرمین ملک بیلجیئم نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " یورپی یونین ممالک کے سفیروں کے درمیان، منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی غیر معمولی آمدنی  سے متعلقہ تدابیر کے بارے میں، اُصولی اتفاقِ رائے طے پا گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی اثاثوں کی آمدنی کو یوکرین کی بحالی و دفاع کے کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لیئن نے بھی موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے، منجمد روسی اثاثوں  کی آمدنی کو یوکرین کے لئے استعمال کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ہم، اس تجویز  پر سیاسی اتفاقِ رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں"۔

یورپی یونین کمیشن نے پیش کردہ تجویز میں، روسی اثاثوں  پر حاصل ہونے والے منافعے کو الگ حساب میں جمع کروانے اور اس رقم کو یوکرین  کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنے کی،  پیشکش کی تھی۔

اس تجویز کی منظوری سے یورپی یونین ممالک کے درمیان، روسی اثاثوں  کو سرمایہ کاری میں تبدیل کر نے اور حاصل شدہ  تقریباً 3 بلین یورو  سالانہ منافع یوکرین کو اسلحے اور ایمونیشن کی فراہمی میں استعمال کرنے کا، سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

منصوبے کی تمام تفصیلات کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ منافعے کا 90 فیصد یوکرین کے لئے اسلحے کی خرید  میں اور 10 فیصد دیگر امدادی شقوں میں استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین ممالک نے، 2022 میں یوکرین کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی وجہ سے روس مرکزی بینک کے تقریباً 200 بلین یورو پر مشتمل اثاثے منجمد کر دیئے تھے۔ روسی اثاثوں کو تحویل میں لینے والے مالیاتی ادارے مبلغ 200 بلین یورو کے منافع سے سودی میچورٹی تاریخ پر دوبارہ سے سرمایہ کاری کر  کے بھاری آمدنی کما رہے ہیں۔

منجمد شدہ روسی اثاثوں کا 180 بلین یوروبیلجیئم کے مالیاتی ادارے 'یوروکلیئر' کی تحویل میں ہے اور ادارے نے گذشتہ سال اس رقم سے 3 بلین یورو سے زائد آمدنی کمائی تھی۔



متعللقہ خبریں