یوکرین قیدیوں کو فوج میں بھرتی کرے گا

پارلیمانی  رکن اولیکسی گو  ن چارینکو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ زیر بحث قانون کو 279 ووٹوں سے منظور کیا گیا، اس طرح یوکرین کی مسلح افواج میں کچھ قیدیوں کو بھرتی کیا جائے گا

2137399
یوکرین قیدیوں کو فوج میں بھرتی کرے گا

یوکرین جیل سے قیدیوں کو فوج میں بھرتی کرے گا۔

پارلیمانی  ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ جیل میں قیدیوں کو متحرک کرنے سے متعلق مسودہ قانون کو منظور کرلیا گیا۔

پارلیمانی  رکن اولیکسی گو  ن چارینکو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ زیر بحث قانون کو 279 ووٹوں سے منظور کیا گیا، اس طرح یوکرین کی مسلح افواج میں کچھ قیدیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

گون چارینکو نے کہا کہ میں نے طویل عرصے سے متعلقہ بل جمع کروا رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معمولی جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کو اپنے وطن کے دفاع کا حق ہونا چاہیے۔ ہمیں قیدیوں کو لڑنے کا موقع دینا چاہیے۔

گون چارینکو  نے بتایا کہ  قصداً قتل، عصمت دری، جنسی تشدد اور قومی سلامتی کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو متحرک کرنے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

حکمران جماعت  خادم ِعوام  پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے چیئرمین ڈیوڈ ارہامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 سے 20 ہزار قیدیوں کو فوج میں شامل کیا جا سکتا ہے ہمیں نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنے قیدی معاہدے پر دستخط کریں گے ہوگا البتہ ہمارا اندازہ ہے کہ وہاں کئی ہزار لوگ ہوں گے۔

ارہامیہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد قیدیوں کو متحرک کیا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں