عالمی قوانین کے دائرے میں اسرائیل اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے: جرمنی

جرمن صدر  فرانک والٹر اشٹائن مائیر نے کہا ہے کہ  غزہ کو کسی بڑے المیئےسے بچانے کے لیے  ہر ممکنہ کوششیں کرنا ہونگی البتہ عالمی قوانین کے دائرے میں اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے

2137353
عالمی قوانین کے دائرے میں اسرائیل اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے: جرمنی

جرمن صدر  فرانک والٹر اشٹائن مائیر نے کہا ہے کہ  غزہ کو کسی بڑے المیئےسے بچانے کے لیے  ہر ممکنہ کوششیں کرنا ہونگی۔

 اشٹائن مائیر نے  اس بات کا اظہار فن لینڈ کے صدر الیکسینڈر اسٹاب سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

 جرمن صدر نے  کہا کہ ہم نے ملاقات میں  مشرق وسطی کی صورتحال  کا جائزہ لیا ہے ، عالمی قوانین کے دائرے میں اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کو اسرائیلی اسیروں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں مذاکراتی عمل کی حقیقت کا  واضح طور پر  کوئی علم نہیں ہے،  غزہ میں کسی بڑی انسانی المیے کی روک تھام کے لیے ہمیں ہر ممکنہ کوششیں کرنا ہونگی اس کے ساتھ ساتھ  انسانی امداد سے متعلقہ تنظیموں سے بھی تعاون کرنا ہوگا۔

 جرمن صدر نے مزید کہا کہ  فلسطین اور اسرائیلی عوام کےلیے پائیدار امن کی بحالی سیاسی حل کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے ، جرمنی دو ریاستی حل کا مکمل طور پر حامی ہے ۔



متعللقہ خبریں