بعض یورپی ممالک 21 مئی کے دن فلسطین کو تسلیم کر لیں گے: آئرش ٹی وی

آئرش نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اور وزیر دفاع  مائیکل مارٹن کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے   لہذا کہا جا رہا ہے کہ 21 مئی کو آئرلینڈ اور اسپین سمیت بعض دیگر یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے

2137218
بعض یورپی ممالک 21 مئی کے دن فلسطین کو تسلیم کر لیں گے: آئرش ٹی وی

 دعوی کیا گیا ہے کہ  آئر لینڈ اور اسپین  سمیت بعض یورپی یونین ممالک  21 مئی کو  فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

 آئرش ریڈیو اینڈٹیلی ویژن  کے مطابق، فلسطینی ریاست کو تسلیم  کرنے کے بارے میں  آئرلینڈ،اسپین،سلوانیا اور مالٹا کے درمیان روابط میں تیزی آچکی ہے۔

 آئرش نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اور وزیر دفاع  مائیکل مارٹن کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے   لہذا کہا جا رہا ہے کہ 21 مئی کو آئرلینڈ اور اسپین سمیت بعض دیگر یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ لابی سرگرمیاں اسپین کی قیادت میں جاری ہیں جسے  آئرلینڈ، سلوانیا ،مالٹا اور ناروے کی بھی تائید حاصل ہے۔

 فلسطینی ریاست کو  اس وقت بلغاریہ ،پولینڈ چیکیہ ،رومانیہ،سلواکیہ، ہنگری،جنوبی قبرصی انتظامیہ اور سویڈن تسلیم کر چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں