برطانیہ، HALEU کی پہلی پیداواری تنصیب لگا رہا ہے

برطانیہ، نیو جنریشن انرجی تنصیبات کو ایندھن کی فراہمی کے لئے 'ہائی ۔ایسّے لوانرچڈ یورینیئم'HALEU کی پہلی  پیداواری تنصیب لگا رہا ہے

2136808
برطانیہ، HALEU کی پہلی پیداواری تنصیب لگا رہا ہے

برطانیہ، نیو جنریشن انرجی تنصیبات کو ایندھن کی فراہمی کے لئے 'ہائی ۔ایسّے لوانرچڈ یورینیئم'HALEU کی پہلی  پیداواری تنصیب لگا رہا ہے۔

برطانیہ کی وزارت برائے انرجی سکیورٹی و صفر آلودگی کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالِ حاضر میں 'ہائی۔ایسّے لوانرچڈ یورینیئم'HALEU کی منڈی پر روس کا غلبہ ہے۔ برطانیہ اس غلبے کو ختم کرنا اور اندرون و بیرون ملک واقع جوہری پاور پلانٹوں کے لئے ایندھن کی رسد دینا چاہتا ہے۔

اس مقصد کے تحت  حکومت بین الاقوامی کمپنی 'یورینکو' Urenco کو  'ہائی۔ایسّے لو انرچڈ یورینیئم' HALEU کی پیداواری تنصیب لگانے کا ٹھیکہ دیا ہے۔ تنصیب کی تعمیر کے لئے حکومت 196 ملین اسٹرلن کا بجٹ مختص کرے گی۔

مذکورہ تنصیب 2031 تک برآمدات کے لئے یا پھر اندرونِ ملک استعمال کے لئے تیار ایندھن پیدا کرنا شروع کر دے گی۔

منصوبے کی رُو سے اپنے شعبے میں یورپ کی یہ پہلی تنصیب ملک کے شمال مغربی شہر چیشا میں لگائی جائے گی اور 400 قابل انسانوں کو روزگار فراہم کرے گی۔

بیان میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کے بیان کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ" روس کو یورپ کی انرجی مارکیٹ سے نکالنے کے لئے یورینیئم افزودہ کرنے کی تنصیب لگانا اشد ضروری ہو گیا ہے۔ روس ایک طویل عرصے سے اس طاقتور جوہری ایندھن کا واحد آجر ہے  اور یہ قدم اُسے  انرجی کی منڈی سے مکمل طور پر خارج کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ ہم جوہری توانائی کی صلاحیت کو 2050 تک چار گُنا زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا ہدف  جوہری توانائی کے شعبے میں  حالیہ 70 سالوں کی سب سے زیادہ وسعت پیدا کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں