صدر ایردوان کے بیان کی یونانی میڈیا میں وسیع پیمانے کی بازگشت

"ہم اپنے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مشرق اور مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کریں گے۔"

2136514
صدر ایردوان کے بیان کی یونانی میڈیا میں وسیع پیمانے کی بازگشت

صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کہ 'ہمارے پاس کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو ہمارے خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ حل نہ ہو سکے' کی یونانی پریس میں وسیع پیمانے کی بازگشت  سنائی دی ہے۔

صدر ایردوان نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد یہ بیان دیا تھا۔

صدر کا کہنا تھا کہ"میں اس سے قبل بھی بار ہا کہہ چکا ہوں، ہم اپنے دوستوں میں اضافہ کرنے  کی کوشش میں ہیں۔ ہمارے خطے میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں جس کے ساتھ در پیش مسائل کو ہم حل نہ کر سکیں۔  ہمیں یقین ہے کہ ڈائیلاگ اور مذاکرات ہر دروازہ کھول دیتے ہیں۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس 13 مئی کو اپنے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر دارالحکومت انقرہ آئیں گے، "ہم اپنے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مشرق اور مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کریں گے۔"

جناب ایردوان کے اس بیان کو یونانی پریس نے وسیع پیمانے پر جگہ دی ہے۔

روزنامہ کیتھی مرینی نے  یونانی وزیر اعظم کے دورہ انقرہ سے پیشتر   صدر  ایردوان کے مشرق و مغرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے   کے  حوالے سے بیانات پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

نیوز ویب سائٹ پینٹا پوستاگما نے 13 مئی کو ایردوان۔ میچو تاکیس ملاقات کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین  نئے معاہدے طے پائیں گے،  غیر قانونی نقل مکانی میں گراوٹ، توانائی اور ویزے  کے معاملات  بھی زیر غور آئیں گے۔

 



متعللقہ خبریں