برطانوی عسکری تنصیبات پر حملہ کر دیں گے:روس

روس نے  برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرینی سرزمین سے ہم پربرطانوی اسلحے سے حملوں کی کوشش کی گئی تو ہم  یوکرین اور اس سے باہر کہیں بھی موجود برطانوی عسکری تنصیبات پر حملہ کر دیں گے

2136208
برطانوی عسکری تنصیبات پر حملہ کر دیں گے:روس

روس نے  برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرینی سرزمین سے ہم پربرطانوی اسلحے سے حملوں کی کوشش کی گئی تو ہم  یوکرین اور اس سے باہر کہیں بھی موجود برطانوی عسکری تنصیبات پر حملہ کر دیں گے۔

 روسی امور خارجہ نے برطانیہ سے متعلق  اپنے بیان میں  اس بات سے خبردار کیا ۔

 برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون  نے رائٹرز سے کی گئی گفتگو  کے دوران  کہا تھا کہ  یوکرین کو روس پر حملوں  کے لیے برطانوی اسلحے کے استعمال کا حق حاصل ہے جس پر روس نے برطانوی سفیر  نائیجل کیسی  کو  دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا ۔

احتجاجی مراسلے میں واضح کیا گیا کہ کیمرون کا  یہ دشمنانہ  بیان برطانیہ کے ان ​​وعدوں سے متصادم ہے جس میں کہا گیا تھا کہ  یوکرین کو فراہم کیے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل روسی سرزمین کے خلاف استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

 دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  کیمرون نے اس بیان کو مسترد کر تے ہوئے تسلیم کیا  ہے کہ ان کا ملک تنازعے کا اصل فریق ہے۔

 روس، کیمرون کے بیانات کو سنگین تناؤ اور اس بات کی تصدیق کا ثبوت سمجھتا ہے کہ اس  تنازعے میں لندن حکومت   کیف کے ساتھ ہے۔

برطانوی ہتھیاروں کے ساتھ روسی سرزمین پر یوکرین کے حملوں کے جواب میں باور رہے کہ   یوکرین اور یوکرین کے باہر موجود برطانوی فوجی  تنصیبات  اور آلات کو روس  نشانہ بناسکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں