برطانیہ میں ملوکیت مخالفین کا مظاہرہ، شاہ چارلس سوئم کا تاج خطرے میں

ہمیں چارلس نہیں چاہیے۔ ہم اپنے سربراہ کا انتخاب خود کرنا چاہتے ہیں: گراہم سمتھ

2135627
برطانیہ میں ملوکیت مخالفین کا مظاہرہ، شاہ چارلس سوئم کا تاج خطرے میں

برطانیہ کے ملوکیت مخالفین نے پہلی دفعہ شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی پہلی سالانہ یاد کا دن بطور "یومِ جمہوریہ" منایا ہے۔

یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد دارالحکومت لندن کے 'ٹریفالگر اسکوائر 'میں کیا گیا۔ تقریبات میں ناروے اور ہالینڈ جیسے شاہی نظامِ حکومت والے یورپی ممالک کے جمہوریت پسند گروپوں نے بھی شرکت کی۔

جمہوریت کے حامیوں نے "میرا کوئی بادشاہ نہیں"، "ملوکیت کو ختم کرو" اور "تاج سمیت زمین بوس ہو جاو" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

تقریبات  کا انعقاد کرنے والے ریپبلک گروپ کے لیڈر گراہم سمتھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ "ہمیں چارلس نہیں چاہیے۔ ہم اپنے سربراہ کا انتخاب خود کرنا چاہتے ہیں۔ ہم زیادہ بہتر، زیادہ منصفانہ اور زیادہ مساوی جمہوریت کے خواہشمند ہیں"۔

سمتھ نے کہا ہے کہ ملوکی نظامِ حکومت، مساوات اور انصاف کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ شاہی خاندان کو ان عہدوں کا کوئی حق حاصل نہیں جن پر وہ براجمان ہیں۔ شاہی خاندان کے خاتمے پر ہمارے پارلیمانی ممبران اور صدر ہوگا جس پر ہمیں فخر ہو گا"۔



متعللقہ خبریں