فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کا دائرہ امریکہ سے نکل کر برطانوی جامعات تک پھیل گیا

بتایا گیا ہے کہ  نیو کاسل،برسٹل،واروک، لِیڈز،شیفیلڈ اور شیفیلڈ ہالم کے یونیورسٹی طلبہ نے   کھلے کیمپسوں میں خیمے گاڑ کر فلسطین کی حمایت  میں  مظاہرہ کیا

2134302
فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کا دائرہ امریکہ سے نکل کر برطانوی جامعات تک پھیل گیا

 فلسطینی عوام کی حمایت میں امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہونے والے  مظاہروں کا   سلسلہ  برطانیہ  تک پھیل گیا ہے۔

 نیو کاسل،برسٹل،واروک، لِیڈز،شیفیلڈ اور شیفیلڈ ہالم کے یونیورسٹی طلبہ نے   کھلے کیمپسوں میں خیمے گاڑ کر فلسطین کی حمایت  میں  مظاہرہ کیا ۔

 طلبہ  اور احتجاجی ملازمین  نے  مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ بیچنے والی کمپنیاں اس تعاون کو ختم کریں۔

یاد رہے کہ امریکہ بھر میں 50 سے زائد جامعات  کے طلبہ فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کر رہے ہیں جس پر گزشتہ دو ہفتوں میں پولیس نے  طلبہ و اساتذہ سمیت 1000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں