روس، ماسکو میں کانسرٹ ہال میں دہشت گرد حملہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے عالمی برادری سے اس واقعے کو دہشتگردی قرار دینے اور اس کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے

2119151
روس، ماسکو میں کانسرٹ ہال میں دہشت گرد حملہ

دارالحکومت ماسکو میں فوجی وردی میں ملبوس 5 دہشتگردوں نے کروکس سٹی ہال میں اندھا دھند  فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

5 مسلح افراد6200 تماشائی موجود ہونے والے کروکس سٹی ہال داخل ہوکر ان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کر دیا۔

ایک صحافی جو جائے وقوعہ پر موجود تھا نے بتایا کہ مسلح افراد نے خودکار فائرنگ کی اور دستی بم یا آگ لگانے والا بم پھینکا جس سے آگ تیزی سے کنسرٹ ہال میں پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد ہال میں موجود لوگوں پر تقریباً 20 منٹ تک گولیاں برساتے رہے۔

روسی ریسکیو سروسز نے کروکس سٹی ہال کے تہہ خانے سے تقریباً 100 سے زائد افراد کو نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر فائٹنگ عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔

 سیکیورٹی فورسسز  حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق کراکس سٹی ہال پر حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کو دہشتگردی قرار دے اور اس کی مذمت کرے۔

امریکا کی جانب سے اس حملے میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے کے بیان پر روسی ترجمان ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ بلا تحقیقات کے کسی کو کس بنیاد پر بے گناہ قرار دے سکتا ہے، اگر حملے میں یوکرین ملوث ہے تو امریکا کو لازمی پتہ ہوگا تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تو شیئر کی جائیں اور اگر نہیں تو اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے۔

روسی صدر نے اس  حملے پراپنے گہرے  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناونے  حملے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔



متعللقہ خبریں