جرمنی، ایک شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کے گھر پر مسلح حملہ کرتے ہوئے 4 افراد کو بھون ڈالا
صوبے کے شیسل قصبے میں ایک مسلح شخص نے صبح کے وقت ایک گھر پر حملہ کیا
2109717
جرمن ریاست لوئرساکسونیا میں ایک رہائش گاہ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس اور پراسیکیوٹر دفتر کی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے شیسل قصبے میں ایک مسلح شخص نے صبح کے وقت ایک گھر پر حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے میں 1 بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشتبہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھر پر حملہ کیا اور گھر میں موجود لوگوں کو قتل کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص جرمن مسلح افواج کا اہلکار تھا اور اس نے واقعے کے بعد ہتھیار ڈال دیے۔
واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔