جرمنی: ہم، یوکرین کو 'سی کنگ ایم کے 41' ہیلی کاپٹر دیں گے

رواں سال میں جرمنی، یوکرین کی عسکری امداد میں اضافہ کر دے گا اور اپنے عسکری اسٹاک سے، 6 عدد سی کنگ ایم کے 41 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا: وزیر دفاع بورس پسٹوریئس

2092775
جرمنی: ہم، یوکرین کو 'سی کنگ ایم کے 41' ہیلی کاپٹر دیں گے

جرمنی یوکرین کو 6 عدد 'سی کنگ ایم کے 41' ہیلی کاپٹر دے رہا ہے۔

جرمنی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع 'بورس پسٹوریئس' نے  18 ویں یوکرین رابطہ گروپ اجلاس میں آن لائن شرکت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب میں پسٹوریئن نے کہا ہے کہ "رواں سال میں جرمنی، یوکرین کی عسکری امداد میں اضافہ کر دے گا اور اپنے عسکری اسٹاک سے یوکرین کو، 6 عدد سی کنگ ایم کے 41 ہیلی کاپٹروں اور  اسپئیر پارٹس پیکیج کی فراہمی کے علاوہ یوکرینی فوجیوں کو تکنیکی تربیت بھی دے گا"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ عسکری امداد کی فراہمی 2024 کی دوسری تہائی میں کی جائے گی۔ جرمنی پہلی دفعہ یوکرین کو اس نوعیت کی امداد فراہم کر رہا ہے۔ سی کنگ ہیلی کاپٹر، بحیرہ احمر  پر پیٹرولنگ پروازوں میں اور  فوجی کی نقل و حرکت سمیت متعدد کاموں میں، یوکرینیوں کی مددگار ثابت ہو گی۔

پسٹوریئس نے یوکرینی عوام اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لئے فضائی دفاع کو اوّلین ترجیح قرار دیا اور کہا ہے کہ " ہمیں اپنی دفاعی پیداوار میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، 2024 کے دوران، 10 ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے کا بھی پروگرام رکھتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں