جرمنی: ہم سعودی عرب کے ہاتھ یورو فائٹر کی فروخت کی مخالفت نہیں کریں گے

سعودی عرب، اسرائیل کی سلامتی میں اور علاقائی کشیدگی کے سدّباب میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہماری حکومت، سعودی عرب کو یورو فائٹر کی فراہمی کی مخالفت نہیں کرے گی: باربک

2085497
جرمنی: ہم سعودی عرب کے ہاتھ یورو فائٹر کی فروخت کی مخالفت نہیں کریں گے

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا باربک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سعودی عرب کے ہاتھ یورو فائٹر جنگی طیاروں کی فروخت کی مخالفت نہیں کرے گی۔

جرمن خبر ایجنسی 'ڈی پی اے' کے مطابق وزیر خارجہ باربک نے اسرائیل میں صدر اسحا ق ہرزوگ اور وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے ساتھ مذاکرات کے بعد بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ" سعودی عرب، یمنی حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر فائر کئے گئے راکٹوں کو روک کر، اسرائیل کی سلامتی میں اور علاقائی کشیدگی کے سدّباب میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے جرمن حکومت، برطانیہ کے ،سعودی عرب کو مزید یورو فائٹر دینے کی مخالفت نہیں کرے گی"۔

واضح رہے کہ قبل ازیں جرمنی ،سعودی عرب کے ہاتھ یورو فائٹر کی فروخت کے خلاف تھا۔

یوروفائٹر برطانیہ، اٹلی، جرمنی اور اسپین کا مشترکہ منصوبہ ہونے کی وجہ سے ان جنگی طیاروں  کی فروخت کے لئے جرمنی کی منظوری بھی ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں