ترک نائب صدر کی آذربائیجان کے صدر الہام علی یف سے ملاقات
'ایک قوم، دو ریاستیں' شعور کے ساتھ بلندی کی جانب گامزن ترکیہ ۔ آذربائیجان تعلقات ترکیہ صدی کے دور میں مزید مضبوطی حاصل کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے
ترک نائب صدرجودت یلماز کو آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے شرف ملاقات بخشا۔
زاگلبا پیلس میں ملاقات کے دوران، یلماز اور علی یف نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے نئے مواقع، اورعلاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب صدر جودت یلماز نے اس ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ"ترکیہ-آذربائیجان تعاون جو کہ ترک دنیا کی محرک قوت ہے کو ہمارے ممالک کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ 'ایک قوم، دو ریاستیں' شعور کے ساتھ بلندی کی جانب گامزن ترکیہ ۔ آذربائیجان تعلقات ترکیہ صدی کے دور میں مزید مضبوطی حاصل کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ گرمجوش اور دوستانہ مہمان نوازی پر "میں جناب علی یف کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آذربائیجان کے برادرعوام سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہوں۔"