روس: اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ،2 طلبہ ہلاک ،4 زخمی

واقعے کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ نے خود کو گولی مارنے سے قبل دیگر ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

2073946
روس: اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ،2 طلبہ ہلاک ،4 زخمی

روسی اسکول میں فائرنگ  کے واقعے میں  2 طلبہ ہلاک اور  4 زخمی ہو گئے۔

 روسی امور داخلہ  کے مطابق، روسی شہر بریانسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 14 سالہ طالبہ اپنے ہمراہ شاٹ گن اسکول لے آئی اور اس نے ساتھی طلبہ پر گولیاں چلا دیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ نے خود کو گولی مارنے سے قبل دیگر ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 2 طالب علموں میں سے ایک فائرنگ کرنے والی 14 سالہ طالبہ ہے جبکہ زخمی ہونے والے 4 طالب علموں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

 تفتیشی حکام فائرنگ کا مقصد جاننے کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں