سنجاک ینی پازارلی میں طلبا کی غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی مہم

ناتولین، ٹریڈ اینڈ ہیلتھ ہائی اسکول کے طلباء نے شہریوں کو مٹھائیاں فروخت کیں، ہیئر ڈریسر اور کاسمیٹک خدمات فراہم کیں اور شہر کے مخرلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے   رقم فلسطین میں بچوں کی مدد کے لیے جمع  کی ہے

2061207
سنجاک ینی پازارلی میں طلبا کی غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی مہم

سنجاک ینی پازارلی  ہائی اسکول کے طلباء غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے امدادی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سربیا کے ینی پازار  ہائی اسکول کے طلباء نے غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے ایک مہم کا اہتمام کیا ہے۔

اناتولین، ٹریڈ اینڈ ہیلتھ ہائی اسکول کے طلباء نے شہریوں کو مٹھائیاں فروخت کیں، ہیئر ڈریسر اور کاسمیٹک خدمات فراہم کیں اور شہر کے مخرلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے   رقم فلسطین میں بچوں کی مدد کے لیے جمع  کی ہے۔

انادولو ایجنسی کو دیے گئے اپنے بیان میں، مذہبی تعلیم کے استاد Edis Ujkanović نے کہا کہ اس امدادی مہم میں نہ صرف اسلامی مذہب بلکہ آرتھوڈوکس مذہب سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے لاتعلق نہیں ہیں۔ انہیں یہ خیال یہ سوچ کر آیا کہ وہ غزہ میں بچوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ تصویر یہ سب بتاتی ہے، ان بچوں کے ارادے اتنے پاکیزہ ہیں کہ بڑی تعداد میں طلباء اور ہمارے ہم وطن فلسطینی عوام کی مدد کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں  اور  ان بچوں کو غزہ کے بچوں سے بڑی ہمدردی ہے۔ ان میں سے بہت سے اپنی جیب خرچ چھوڑ کر فلسطین میں بچوں کی مدد کے لیے پیسے جمع کرائے ہیں۔  

مہم کے دائرہ کار میں چھوٹے کیک، فلسطینی پرچم کی علامتوں یا رنگوں والے کپڑے، میک اپ، ہیئر ڈریسر، اور دیگر خدمات فراہم کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں