شمالی مقدونیہ کو یونین میں رکنیت کے لیے اصلاحات کو جلد عملہ جاممہ پہنانا ہوگا: ارسولا وان ڈیر لیین

وان ڈیر لیین نے گزشتہ روز دارالحکومت اسکوپ  میں شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم دیمتر کوواچیوسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یونین میں رکنیت کا عمل زیادہ سخت نہیں ہے، میرٹ پر مبنی ہے اور کسی کو انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے

2058199
شمالی مقدونیہ کو یونین میں رکنیت کے لیے اصلاحات کو جلد عملہ جاممہ پہنانا ہوگا: ارسولا وان ڈیر لیین

یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین شمالی مقدونیہ کی یونین میں رکنیت کے عمل کے بارے میں  میں  کہا ہے کہ اصلاحات  کا عمل جتنا بہتر ہوگا، شرکت کا امکان اتنا ہی جلد آئے گا۔

وان ڈیر لیین نے گزشتہ روز دارالحکومت اسکوپ  میں شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم دیمتر کوواچیوسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یونین میں رکنیت کا عمل زیادہ سخت نہیں ہے، میرٹ پر مبنی ہے اور کسی کو انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات  کا عمل جتنا بہتر ہوگا، شرکت کا امکان اتنا ہی جلد آئے گا۔ "ابھی موقع کی ایک کھڑکی کھلی ہے۔

اس بارے میں کہ آیا 2030 مغربی بلقان کے ممالک کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور یورپی یونین میں فرانکو-جرمن تجویز کے مطابق اصلاحات کے نفاذ کے لیے ایک قابل حصول ہدف ہے، وان ڈیر لیین نے کہا کہ یونین میں حالات بہتر ہونے کے لیے تبدیل ہو رہے ہیں اور اس میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔

وان ڈیر لیین نے کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ مغربی بلقان یورپی یونین میں شامل ہو جائیں، اور اس کے لیے   تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس اب ایک ٹھوس خیال ہے کہ یورپی یونین میں تیار رہنے کے لیے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ان سوالات کا جواب دھونڈنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ عمل اتنا سخت نہیں ہے۔ یہ میرٹ پر مبنی ہے اور کسی کو انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شمالی مقدونیہ ایک خودمختار ریاست ہے جو فیصلہ کرنا ہے اسے  مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے درکار آئینی تبدیلیوں کے حوالے سے کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب آپ کا ہے، لہذا، میں واقعی امید کرتی  ہوں کہ تمام جماعتیں اس میں شامل ہوں،  اور آئینی ترامیم کی حمایت کریں۔  

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شمالی مقدونیہ یورپی یونین کا رکن بن جائے اور "یہی وجہ ہے کہ میں امید کرتی ہوں کہ  پیش رفت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات  بہت ثابت ہوں گےاور اسے وسیع اکثریت کی حمایت حاصل ہوگی۔

وان ڈیر لیین نے یہ بھی کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم دیمتر کوواشیوسکی اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے باقتصادی امور پر اور  مغربی بلقان کے لیے یورپی یونین کے ترقی کے منصوبے، جس کا مقصد ممالک کو یورپی یونین کا رکن بننے سے پہلے فوائد حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے، پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، جنہوں نے اپنے بلقان ممالک کے دورے کا آغاز گزشتہ روز شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ کے دورے سے کیا، وہ بلغراد، پرسٹینا اور سرائیوو بھی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں