اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، ہسپانوی نائب وزیر سماجی حقوق

اسرائیل کی  شہریوں پر بمباری اور انہیں اجتماعی طور پر سزا دینا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ ایک "جنگی جرم" ہے

2051534
اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، ہسپانوی نائب وزیر سماجی حقوق

ہسپانوی نائب وزیر برائے سماجی حقوق ایون بلیرا نے کہا  ہے کہ اسرائیل غزہ میں "منصوبہ بند نسل کشی" کر رہا ہے اور کہا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اس بنیاد پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے کہ انہوں نے "جنگی جرائم" کا ارتکاب  کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں بیلرا نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے المناک مناظر نے مجھے سخت دھچکہ لگایا ہے "ریاست اسرائیل غزہ میں ایک منصوبہ بند نسل کشی کر رہی ہے۔"

بیلارا نے کہا کہ اسرائیل کی  شہریوں پر بمباری اور انہیں اجتماعی طور پر سزا دینا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ ایک "جنگی جرم" ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ"امریکہ اور یوروپی یونین نہ صرف اس سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں بلکہ اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے قبضے میں ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیلی شہریوں پر حماس کے حملے اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے "جرائم" کا عذر نہیں ہو سکتے، بیلارا نے اسپین اور پورے یورپ دونوں کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

بیلارا نےحکومت قائم کرنے کی ذمہ داری سونپ گئی  سوشلسٹ ورکرز پارٹی  سے اپیل کی ہے ، وہ نیتن یاہو کے جنگی جرائم کی "تحقیقات" کے لیے آئی سی سی کو درخواست دینے پر مل کر کام کریں۔

 



متعللقہ خبریں