فرانس: ہم اسرائیل کو خفیہ معلمات فراہم کر رہے ہیں

دونوں ملکوں کے درمیان روایتی ساجھے داری کے دائرہ کار میں ہم اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں: وزیر دفاع سبسٹیان  لیکورنو

2051575
فرانس: ہم اسرائیل کو خفیہ معلمات فراہم کر رہے ہیں

فرانس کے وزیر دفاع سبسٹیان  لیکورنو نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان روایتی ساجھے داری کے دائرہ کار میں ہم اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

لیکورنو نے روزنامہ "لے پراگرس'کے لئے انٹرویو میں اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہا کیا فرانس اسرائیل کو عسکری تعاون فراہم کر رہا ہے؟ لیکورنو نے کہا ہے کہ "فرانس اسرائیل کو زیادہ تر خفیہ معلومات کے تبادلے میں  تعاون  فراہم کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہمیں ایک طویل تجربہ حاصل ہے اور  تل ابیب کو خفیہ خبررسانی میں تعاون دونوں ملکوں کے درمیان روایتی ساجھے داری کے دائرہ کار میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

لیکورنو نے غزّہ کی پٹّی پر درپیش مشکل صورتحال کی طرف اشارہ کیا اور  کہا ہے کہ فرانس اسرائیل۔فلسطین  مسئلے میں دو حکومتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں