اسپین، مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقع میں 13 افراد ہلاک

مرسیا بلدیہ نے اس سانحہ کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

2044964
اسپین، مرسیا  کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقع میں 13 افراد ہلاک

اسپین کے ایک نائٹ کلب میں گزشتہ روز آگ  لگنے کے واقع  میں ہلاکتوں کی  تعداد 13 ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 زخمی افراد دھویں سے متاثر ہوئے۔

بعد ازاں ہلاکتوں کی  تعداد 13 بتائی گئی۔

مرسیا بلدیہ نے اس سانحہ کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں