ناروے کے دریائے لاگن پر ریلوے پل شدید بارش کے باعث مسمار

ناروے میں ریلوے کے انفرا سٹریکشر کے امور کے انچارج BaneNOR کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے لاگن پر سٹیل کا ریلوے پل شدید بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں  مسمار ہوگیا ہے

2024716
ناروے کے دریائے لاگن پر ریلوے پل شدید بارش کے باعث مسمار

ناروے کے دریائے لاگن پر ریلوے پل شدید بارش کے باعث مسمار ہوگیا ہے۔

ناروے میں ریلوے کے انفرا سٹریکشر کے امور کے انچارج BaneNOR کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے لاگن پر سٹیل کا ریلوے پل شدید بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں  مسمار ہوگیا ہے۔

1957 میں تعمیر کردہ  پل کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کے دوران کسی جاندار کو نقصان نہ پہنچنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  172.5 میٹر  طویل  پل ایک ہفتہ قبل مسمار ہونے کے   خطرے کے پیش نظر استعمال کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں