نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز

جرمن خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق، مشق کا آغاز جرمن فضائیہ کے "A400M" قسم کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے لوئر سیکسنی کے ونسٹرف ایئر بیس سے ٹیک آف کرنے سے ہوا

1998603
نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز

جرمن فضائیہ کے زیر اہتمام "ایئر ڈیفنڈر 2023"، جسے "نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشق" قرار دیا جاتا ہے، شروع ہو گئی ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق، مشق کا آغاز جرمن فضائیہ کے "A400M" قسم کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے لوئر سیکسنی کے ونسٹرف ایئر بیس سے ٹیک آف کرنے سے ہوا۔

23 جون تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں ترکیہ  سمیت 25 ممالک کے 250 جنگی طیارے اور تقریباً 10 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

پورے ملک میں جرمن فضائیہ کے تمام اڈے مشق کے دوران استعمال کیے جائیں گے۔

جون کے وسط میں ہونے والی مشق کی وجہ سے جرمنی کے جنوب، شمال اور مشرق میں خصوصی فضائی حدود کا تعین  کرلیا گیا ہے اور اس طرح اس دوران  یورپی فضائی حدود میں کئی سویلین پروازوں کا روٹ بھی تبدیل کیا جائے گا۔

 

جرمن فضائیہ کی میزبانی میں ہونے والی اس مشق کا مقصد اتحاد کے فضائی دفاع کو مضبوط رکھنا،ہوا میں مضبوط ڈیٹرنس برقراررکھنا  اور بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔



متعللقہ خبریں