یوکرین کے دارالحکومت پر روسی حملہ، 3 افراد ہلاک

روسیوں نے رات کے وقت کیف پر حملہ کیا اور یکم جون عالمی یومِ اطفال کے موقع پر بچوں کو قتل کر دیا ہے: سرگے پوپکو

1993819
یوکرین کے دارالحکومت پر روسی حملہ، 3 افراد ہلاک

کل یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

کیف شہری فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگے پوپکو نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسیوں نے رات کے وقت کیف پر حملہ کیا اور یکم جون عالمی یومِ اطفال کے موقع پر بچوں کو قتل کر دیا ہے۔

پوپکو نے کہا ہے کہ حملے میں روس نے کروز اور بیلسٹک میزائل استعمال کئے  ہیں۔  حملے کے دوران نشاندہی کئے گئے تمام فضائی اہداف کو ہماری دفاعی فورسز اور دفاعی سسٹموں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔

پوپکو نے کہا ہے کہ میزائلوں کے ٹکڑے جانی نقصان اور تباہی کا سبب بنے ہیں۔ دارالحکومت کی تحصیل دیسنا میں میزائلوں کے ٹکڑے ایک پولی کلینک  اور اس کی قریبی کثیر منزلہ عمارت پر گِرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں  اور سب سے اذیت ناک یہ کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 2 بچے ہیں۔

پوپکو نے کہا ہے کہ تحصیل دنیپرو میں بھی میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک گھر کو نقصان پہنچا اور کھڑی گاڑی جل گئی ہے۔



متعللقہ خبریں